شریا گھوشال کیریئرکے آغاز میں مفت گانے گاتی رہیں

شریا گھوشال کیریئرکے آغاز میں مفت گانے گاتی رہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کیرئیر آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے ۔

گلوکارہ نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاچ کا وجود موجود ہے لیکن انہوں نے ذاتی طور پر کبھی اس کا تجربہ نہیں کیا۔شریا گھوشال کا کہنا تھا کہ اب حالات کچھ بہتر ہیں، سوشل میڈیا کے دور سے پہلے انڈسٹری میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، میں نے بہت کم عمری میں شروعات کی تھی، اس لئے میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے تھے اور یہ ہی وجہ ہے کہ کسی کی ہمت نہیں ہوئی۔شریا گھوشال نے انڈسٹری میں معاوضے میں برابری سے متعلق غلط فہمیوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی صنفی معاملہ نہیں ہے ، لڑکوں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،میں کیرئیر کے آغاز میں بہت گانے مفت گائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...