سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے
ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ سٹار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی فلمی دنیا میں انٹری پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ساتھ فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے ۔
ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم بنا رہے ہیں، جس میں سلمان خان مختصر مگر اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی کہانی اوردیگر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیںتاہم سلمان خان نے بھتیجے کی پہلی فلم میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،خصوصی کردار کی عکس بندی کیلئے سلمان خان تقریبا 10 دن مختص کرسکتے ہیں،فلم کے پروڈیوسر اشون وردے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments