ناقص انتظامات ،مس گرینڈ انٹرنیشنل کی میزبانی بھارت سے تھائی لینڈ منتقل
بنکاک (شوبز ڈیسک )خوبصورتی کے عالمی مقابلے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026کی میزبانی بھارت سے چھن گئی ،منتظمین نے بھارت میں مقابلے کی تمام سرگرمیاں ختم کرکے باقی ایونٹ تھائی لینڈ منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔
مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو اور بیان میں کہا کہ بھارت نے میزبان ملک کے طور پر طے شدہ معاہداتی ذمہ داریاں اور مقررہ معیار پورے نہیں کئے جس کے باعث مقابلے کی باقی سرگرمیاں بھارت میں جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔اب ایونٹ 18 ستمبر سے 10 اکتوبر 2026 تک تھائی لینڈ میں جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments