محسن گیلانی او راسماعباس قریبی دوست ،سالوں سے تعلق قائم
لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکار سید محسن گیلانی نے کہاہے کہ اداکارہ اسما عباس سے میری دوستی شادی سے بھی پہلے کی ہے ، جب میں تھیٹر میں بطور ڈائریکٹر کام کرتا تھا اور اسما عباس ڈراموں میں اداکاری کرتی تھیں۔
محسن گیلانی نے کہا کہ اسما عباس میری بہت قریبی دوست ہیں اور میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں، شادی کے بعد اسما عباس نے کچھ عرصے کیلئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔سینئر اداکار نے بتایا کہ اس وقت میں نے اسما عباس کو ایک مشورہ دیا تھا جو شاید انہیں آج بھی یاد ہو، میں نے کہا تھا کہ وہ اداکاری کے دوران بشریٰ انصاری کی نقل کرنے کی بجائے اپنی الگ شناخت بنائیں اور اسما عباس بن کر اداکاری کریں ،انہیں مشورہ پسند نہیں آیا اور وہ ناراض ہوئیں ،آج اسما عباس نے منفرد شناخت قائم کرلی اور وہ ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments