ترک اداکار سرحات مصطفی کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

ترک اداکار سرحات مصطفی  کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

استنبول (شوبزڈیسک)ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے 51سالہ اداکار سرحات مصطفی کیلیچ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

استنبول کے ضلع کاٹھا میں واقع اپارٹمنٹ میں اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی دوست اوزلم ای نے گھر کے ایک کمرے کی کرسی میں بے حس و حرکت بیٹھے ہوئے پایا۔اوزلم ای 3 ستمبر سے سرحات کیلیچ سے رابطہ نہ ہونے پر انہیں دیکھنے کیلئے وہاں پہنچی تھیں،طبی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر تصدیق کی کہ اداکار کا انتقال ہوچکا ہے ۔اوزلم ای نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...