میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی
کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے، سندھ حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی میں افسران کی نامزدگی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز سندھ اور این سی سی آئی اے کے سینئر نمائندے شامل ہوں گے، اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسر کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کریں۔
واضح رہے کہ میر رضا علی قتل کیس کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں درج ہے، میر رضا علی قتل کیس کے معاملے پر جسٹس عمر سیال پر مشتمل یک رکنی انکوائری کمیشن نے رپورٹ پیش کی تھی اور محکمہ داخلہ سندھ نے اسی انکوائری کمیشن کی سفارش پر جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments