ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ مشرقی خطے پر ایک ڈرون بھی تباہ کر دیا گیا، جبکہ ریاض، نجران اور وادی الدواسر میں ممکنہ خطرے کا الرٹ کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی اتحادی نے کل بھی نجران اور ریاض کی طرف داغے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...