یوٹیوب پر 1ارب ویوز ،پسوڑی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو

یوٹیوب پر 1ارب ویوز ،پسوڑی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو

کراچی (آئی این پی)کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر 1 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کر لیا۔اس کے ساتھ ہی اس گانے کی ویڈیو 1 ارب مرتبہ دیکھی جانے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی ہے۔

 انسٹاگرام پر کوک سٹوڈیو کے آفیشل اکاؤنٹ نے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے اسے سنا، ساتھ گایا اور اسے اپنا بنایا۔علی سیٹھی اور شے گل کا یہ ڈوئٹ 7 فروری 2022 کو ریلیز ہوا تھا، اس گانے کو 1 ارب ویوز کا ہندسہ عبور کرنے میں تقریبا 4 سال اور 7 ماہ لگے ۔گانے کی مسلسل مقبولیت کے پیشِ نظر یہ سنگِ میل حیران کن نہیں، کیونکہ ریلیز کے سال یہ سپاٹے فائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا پاکستانی گانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...