امیشا پٹیل کا ہردک پانڈیا کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر مؤقف

امیشا پٹیل کا ہردک پانڈیا کیساتھ  ڈیٹنگ کی افواہوں پر مؤقف

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہردک پانڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دیا۔

امیشا پٹیل اورپانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق ہے ، امیشا پٹیل نے کہا کہ میں اس صارف کو جانتی تک نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس کی کوئی لڑکی دوست نہیں ، اسی لیے یہ دوستوں کے درمیان عام ملاقات کو بھی رومانوی رنگ دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...