شادی نہ کرنیکی وجہ کوئی با اعتماد خاتون نہ ملنا:کیانو ریوز

شادی نہ کرنیکی وجہ کوئی با اعتماد خاتون نہ ملنا:کیانو ریوز

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کے مقبول اداکار اور سیریز جان وِک کے سٹار کیانو ریوز نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

62 سالہ کیانو ریوز نے اب تک شادی نہیں کی جبکہ ان کے کوئی بچے بھی نہیں، تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں اداکار کے اس فیصلے کی مبینہ وجہ بیان کی گئی ہے ۔وائرل پوسٹ میں کیانو ریوز سے منسوب کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کروڑوں ڈالر کی دولت کے باوجود انہیں آج تک ایسی خاتون نہیں مل سکی جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔ ماضی کے ایک تعلق میں انہیں محسوس ہوا کہ ان کی دولت سے فائدہ اٹھایا گیا جس کے بعد انہوں نے فی الحال شادی کرنے یا خاندان شروع کرنے سے گریز کیا۔تاہم کیانو ریوز سے منسوب ان بیانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...