زندگی کے مشکل ترین لمحے بارے منیشا کوئرالا کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد گزرنے والے مشکل اور تنہائی بھرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جس دن انہیں کینسر کی تشخیص کے بارے میں بتایا گیا۔۔۔
اسی رات انہیں شدید خوف اور تنہائی نے گھیر لیا،ان کے مطابق اس وقت انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ مرنیوالی ہیں، انہوں نے کہا کہ کینسر نے انہیں یہ احساس دلایا کہ ایک مریض کس قدر تنہا محسوس کر سکتا ہے ،منیشا نے اپنی سماجی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی تقریبات میں شرکت اور لوگوں کے درمیان گھلنے ملنے میں بھی انہیں دشواری محسوس ہوتی تھی، تاہم کام کا حصہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسی تقریبات میں شرکت کرتی رہیں۔ انہوں نے اس دور کو اپنی زندگی کا انتہائی خوفناک اور تکلیف دہ وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات انسان حالات کو قبول کر لیتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments