کمرشل فلموں میں کام ٹیلنٹ پر نہیں تعلقات پر دیا جاتا ہے :تاپسی پنو
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا کہ مین سٹریم اور کمرشل فلموں میں اداکاراؤں کو کردار ان کی صلاحیت کے بجائے مارکیٹ ویلیو، مقبولیت، روابط اور انڈسٹری میں اثر و رسوخ کی بنیاد پر دئیے جاتے ہیں۔
حالیہ گفتگو میں تاپسی پنو نے بتایا کہ ‘ڈنکی’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے باوجود انہیں اس کے بعد زیادہ مین سٹریم فلموں میں کام کرنے کے مواقع نہیں ملے ۔تاپسی کے مطابق فلموں میں کردار حاصل کرنے کے لیے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں ہوتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments