جیا علی کی مسرت مصباح کے شوہر سے تعلقات پر لب کشائی

 جیا علی کی مسرت مصباح کے شوہر سے تعلقات پر لب کشائی

لاہور(شوبز ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور سے جڑے ایک پرانے سکینڈل پر کھل کر بات کی ہے۔

 جیا علی کے مطابق جب وہ صرف 18 سال کی تھیں تو انہوں نے بیوٹیشن مسرت مصباح کے سیلون میں کام کیا۔ اسی دوران ان کے بارے میں یہ افواہ پھیل گئی کہ ان کے تعلقات مسرت مصباح کے اُس وقت کے شوہر عامر کے ساتھ تھے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ مسرت مصباح کی ازدواجی زندگی پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی اور وہ جیا علی کو بعض چیزوں سے منع کرتی تھیں۔ جیا علی کے مطابق، کم عمری اور نادانی کی وجہ سے میں ان باتوں کی گہرائی کو سمجھ نہیں سکی تھی۔جیا علی کا کہنا تھا کہ بعد میں مسرت مصباح اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق ہوگئی اور چونکہ وہ اس وقت ایک کم عمر ماڈل تھیں، اس لیے اس معاملے میں ان کا نام بھی جوڑ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...