بروس کیمبل کینسر کا شکار، زندگی کے 5سال باقی رہنے کا انکشاف
نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی ہارر فلم سیریز ایول ڈیڈ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بروس کیمبل نے بتایا ہے کہ موجودہ اندازوں کے مطابق ان کے پاس تقریبا 5 سال ہیں۔
67 سالہ اداکار نے دی ایڈم کیرولا شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جس قسم کا کینسر ہے ، موجودہ صورتحال میں اس کے ساتھ تقریبا پانچ سال کا وقت بتایا گیا ہے ، کچھ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے ۔تاہم اداکار نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیماری کو زندگی پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس بیماری کے ساتھ جینا چاہتا ہوں، اس سے مرنا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments