سکول کے ساتھی نے شاہ رخ خان کی گلوکاری کا راز فاش کر دیا

سکول کے ساتھی نے شاہ رخ خان  کی گلوکاری کا راز فاش کر دیا

ممبئی (آئی این پی) گلوکار پالاش سین نے شاہ رخ خان کیساتھ سکول کے زمانے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے سپر سٹار کی گلوکاری کا راز فاش کردیا۔۔۔

۔60 سالہ گلوکار شاہ رخ سے ایک سال سینئر تھے ،پالاش سین نے بتایا کہ دونوں کھیلوں، مباحثوں اور معلوماتی مقابلوں سمیت مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ ساتھ رہتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان ایک واحد کام نہیں کر سکتے تھے جو گانا تھا، ایک میوزیکل پروگرام میں شاہ رخ کو کردار ادا کرنا تھا، لیکن وہ گا نہیں سکتے تھے ، چنانچہ میں سٹیج کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کیلئے گانا گاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...