معروف مزاحیہ اداکار لہری کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی

معروف مزاحیہ اداکار لہری کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک )معروف مزاحیہ اداکار لہری کی 14ویں برسی آج 13ستمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اداکار لہری کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پچاس کی دہائی میں کیا اورتیس برس تک فلمی دنیا پر راج کیا ، لہری فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں منفرد اداکاری پر 12مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...