اقراء عزیز کے نام سے پہچانے جانے میں کوئی مسئلہ نہیں:یاسر حسین
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر بالکل کوئی اعتراض نہیں کہ لوگ مجھے اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز کے نام اور کامیابی کی وجہ سے پہچانیں۔
یاسر حسین نے حال ہی میں عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ مجھے اقراء عزیز کی وجہ سے جانتے ہیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، مجھے خود پر مکمل اعتماد ہے ، اس لیے مجھے اس بات سے کوئی احساسِ کمتری نہیں ہوتا، اگر کوئی خاتون بہترین کام کر رہی ہو تو اس کے شوہر کو اس کے نام سے پہچانے جانے میں کیا قباحت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments