عالیہ بھٹ کے باڈی گارڈ نے مداح کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی فلم کے ٹریلر لانچ میں شرکت کے موقع پر تقریب کے باہر ان کے باڈی گارڈ کے ایک مداح کو پیچھے دھکیلنے کا واقعہ خبروں کی زینت بن گیا۔
تقریب سے واپسی کے دوران عالیہ بھٹ کے سکیورٹی گارڈ نے پرجوش مداح کو دھکا دیکر پیچھے کیا جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کے باہر نکلتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا،اسی دوران ان کے باڈی گارڈ نے ایک مداح کو پیچھے ہٹایا جو سیلفی لینے کیلئے عالیہ کے قریب جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments