امیتابھ بچن کا موسیقی سیکھنے کا دیرینہ خواب پورا نہیں ہوسکا
ممبئی (شوبزڈیسک )سینئر بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے 84 سال کی عمر میں اپنے ایک ایسے خواب کا انکشاف کیا ہے جو وہ اب تک پورا نہیں کر سکے ۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ہمیشہ موسیقی سیکھنے کی شدید خواہش رہی تاہم میں کبھی اس فن کو سیکھ نہیں سکا۔ میرے گھر میں کئی طرح کے موسیقی کے آلات موجود ہیں لیکن مجھے کوئی بھی بجانا نہیں آتا۔اداکار کے مطابق جب میں گلوکاروں، موسیقاروں اور ستار نوازوں کو بہترین انداز میں فن کا مظاہرہ کرتے دیکھتا ہوں تو مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں نے بھی موسیقی کیوں نہیں سیکھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments