41سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی:ماہرہ خان
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کیلئے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلے سے بالکل مختلف ہے ۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں جسمانی طور پر یہ سفر زیادہ مشکل محسوس ہو رہا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کر پاتیں جتنا ان کا ذہن چاہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments