گووندا کی فلموں نے کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیں:دلجیت دوسانجھ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے سٹار اداکار گووندا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلموں نے کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیں۔
دلجیت نے گووندا کو بالی ووڈ کی تاریخ کا ایک عظیم اور انوکھا فنکار قرار دیا اور کہا کہ 90ء کی دہائی میں ان کی ڈانس اور کامیڈی کی صلاحیتوں نے ہر طبقے کے لوگوں کو محظوظ کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اور گووندا کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑی نے ایسی تفریحی فلمیں بنائیں جنہوں نے بھارتی سینما کا رُخ موڑ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments