صحت کیلئے مشورے اے آئی سے لیتی ہوں:ہیلن میرن

صحت کیلئے مشورے اے آئی سے لیتی ہوں:ہیلن میرن

نیویارک (این این آئی) 81سالہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن نے انکشاف کیا ہے کہ میں صحت سے متعلق مشورہ لینے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس جانے کے بجائے مصنوعی ذہانت سے مدد لیتی ہوں۔

ہیلن میرن نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران بتایا کہ میں صحت کے معاملے میں اپنے ساتھی اداکاروں کے برعکس بہت کم فکر مند رہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں ڈاکٹرز کے پاس جانے سے مکمل طور پر گریز کرتی ہوں اور جب صحت سے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہو تو اے آئی سے مدد لے لیتی ہوں۔ادکارہ نے اے آئی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی صحت سے متعلق معمولی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہے ۔انہوں نے اپنی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا اور ورزش کو بھی اہم قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...