دوسروں کی بجائے اپنی خوشیوں پر توجہ دینی چاہئے :ریشم
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے ہر وقت اداس رہنے والے لوگ پسند نہیں ہیں، انسان کو زندگی بھرپور انداز میں جینی چاہئے ۔
انہوں نے اپن ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ زندگی میں خوش رہنے اور مثبت سوچ اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے ، ہر بات کو دل پر لینے سے انسان خود کو پریشانی میں مبتلا کر لیتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ اگر آپ دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا نوٹس لینا شروع کر دیں گے تو آپ کبھی اپنی زندگی نہیں گزار سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی زندگی اور اپنے مسائل ہیں، اس لئے دوسروں کی باتوں کی بجائے اپنی خوشیوں پر توجہ دینی چاہئے ۔ ریشم نے کہا کہ ہمیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر حال کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ، زندگی بہت مختصر ہے ، اسے غیر ضروری پریشانیوں اور غم میں ضائع نہ کریں اور خوش رہ کر اپنا وقت گزاریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments