صباحت بخاری کو طلاق پر 30سال بیٹی سے دوررہنا پڑا

صباحت بخاری کو طلاق پر 30سال بیٹی سے دوررہنا پڑا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اپنی پہلی اولاد، بیٹی سے تقریباً 30سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری پہلی شادی لاہور میں ہوئی اور بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم شادی ختم ہونے کے بعد میری شیر خوار بیٹی کو مجھ سے جدا کردیاگیا۔میں نے قانونی کارروائی بھی کی لیکن مجھے اپنی بچی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ سابق شوہر نے اپنا گھر تبدیل کرلیا، جس کے باعث میں اپنی بیٹی کا سراغ لگانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکی، سابق شوہر نے بیٹی کو یہ بتا رکھا تھا کہ اس کی والدہ انتقال کرچکی ہیں۔ 30 سال بعد سابق شوہر کے انتقال کے بعد خاندان نے بیٹی کو اس کی حقیقی والدہ کابتایاتوبیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور یوں ہم دونوں کی برسوں بعد دوبارہ ملاقات ممکن ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...