شلپاشیٹھی کا مذاق اڑانے والے انفلوئنسر کو دلچسپ جواب

شلپاشیٹھی کا مذاق اڑانے والے  انفلوئنسر کو دلچسپ جواب

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے گنپتی وسرجن کے دوران کئے گئے ڈانس کا مذاق اڑانے والے انفلوئنسر کو اداکارہ نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوگئے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک انفلوئنسر شلپا شیٹھی کے گنپتی وسرجن کے دوران کئے ڈانس سٹیپس کی مزاحیہ انداز میں نقل کرتا دکھائی دیا جبکہ ویڈیو پر لکھا تھا،شلپا شیٹھی میری فیڈ پر ،شلپا شیٹھی کی نظر سے بھی یہ ویڈیو نہیں بچ سکی اور انہوں نے اس پر ردعمل دینے میں دیر نہیں کی۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا،اور اب آپ میری فیڈ پر ہیں، ہاہاہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...