نورا فتیحی نے شرط منوا کر بگ با س شو میں شرکت کی

نورا فتیحی نے شرط منوا کر بگ با س شو میں شرکت کی

ممبئی (شوبز ڈیسک ) کینیڈین گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں بگ باس شو میں شرکت کیلئے اپنی شرط منوائی تھی ۔

نورا فتیحی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے 2015 میں سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس 9 میں شرکت صرف ایک شرط پر قبول کی تھی اور وہ شرط یہ تھی کہ مجھے اسی چینل کے ڈانس رئیلٹی شو میں بھی کام دیا جائے گا ۔ نورا فتیحی نے بتایا کہ بگ باس 9 کی پیشکش کے وقت میں مالی مشکلات کا شکار تھی اور کئی گانوں میں کام کرنے کے باوجود مجھے معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔ ابتدا میں میں نے بگ باس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا تاہم جب شو کے منتظمین نے معاوضے کی پیشکش کی تو میں رضامند ہو گئی اورمیں نے شرط رکھی تھی کہ بگ باس میں شرکت کے بدلے مجھے ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں موقع دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...