گلوکارہاصالہ نصری کی 15سالہ جلاوطنی کے بعدشام واپسی ،ہاؤس فل کنسرٹ

 گلوکارہاصالہ نصری کی 15سالہ جلاوطنی  کے بعدشام واپسی ،ہاؤس فل کنسرٹ

دمشق (اے پی پی)شامی گلوکارہ اصالہ نصری نے سابق صدر بشار الاسد کی مخالفت کے باعث 15 سالہ جلاوطنی کے بعد دمشق میں شاندار کنسرٹ کے ذریعے شام واپسی کی ہے ، جہاں ہزاروں مداحوں نے انکا بھرپور استقبال کیا۔

57 سالہ گلوکارہ عموما صرف اصالہ کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے دارالحکومت دمشق میں ہاؤس فل کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ کنسرٹ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ بعض مذہبی قدامت پسند حلقوں کی جانب سے شو منسوخ کرنے کی مہم چلائی گئی۔ کنسرٹ سے حاصل ہونیوالی آمدنی کا نصف حصہ فلاحی کاموں کے لئے عطیہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...