غزہ میں تباہی اورہلاکتوں نے میرا دل توڑ دیا :ایڈ شیران
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے غزہ کی صورتِ حال کو تباہ کن اور ناقابلِ برداشت قرار دے دیا ۔
انہوں کہا کہ غزہ میں تباہی اور شہریوں، بچوں کی ہلاکتوں نے میرا دل توڑ دیا۔ایڈ شیران نے غزہ کی صورتحال پر پہلی بار اپنے کنسرٹ میں کھل کر بات کی ہے ۔ فلاڈیلفیا میں پرفارم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور شہریوں، خصوصا بچوں کی ہلاکتوں سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے ۔شیران نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے شوز کو سیاست کے بجائے انسانیت اور اتحاد کیلئے رکھنا چاہتے ہیں لیکن غزہ کے انسانی بحران پر اپنے احساسات مزید چھپا نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ میکل مور نے 4 ستمبر کو نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں پرفارمنس کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے تھے جس کے بعد انہیں بقیہ ٹور سے نکال دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments