اے آئی اداکارہ کا انٹرویو ، اچانک انگریزی کی بجائے چینی زبان بولنے لگی

اے آئی اداکارہ کا انٹرویو ، اچانک  انگریزی کی بجائے چینی زبان بولنے لگی

نیویارک (شوبز ڈیسک )مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ورچوئل اداکارہ ٹِلی نارووڈ ایک انٹرویو کے دوران اچانک انگریزی کے بجائے چینی زبان بولنے لگی۔

یہ واقعہ فلم مِس الائنڈ کے بارے میں ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔انٹرویو کے دوران اداکار ٹام کونٹی نے اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ سے سوال کیا کہ فلم میں ان کے ساتھ نظر آنے والے دیگر اداکار حقیقی انسان ہیں یا کمپیوٹر سے تیارکئے گئے کردار ہیں؟۔اس سوال کے جواب میں ٹِلی نارووڈ نے فلم کی تیاری کے طریقہ کار پر بات شروع کر دی اورچینی بولنے لگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...