14سال قبل تیسری شادی کی ،شوہر نفیس انسان :سنگیتا

14سال قبل تیسری شادی کی ،شوہر نفیس انسان :سنگیتا

لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے میری پہلی شادی ہمایوں قریشی سے اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی۔

میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی شادیاں کرنے کے بعد میں تنہا رہ گئی تھیں، جس پر انہوں نے سوچا کہ بڑھاپے میں انسان کے ساتھ ایک ساتھی ہونا چاہئے ۔انہوں نے تیسرے شوہر کے حوالے سے کہاکہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور نفیس انسان ہیں ۔سنگیتا کا کہناتھاکہ شادی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ جسمانی تشدد ہے ، اسی وجہ سے میں نے پہلے طلاق لی تھی، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ دینا چا ہئے ناکہ ناسور بنادیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...