اکشے کھنہ کو فلم دھرندھر میں کئی اداکاروں کا ٹھکرایا ہواکردار ملا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم دھرندھر میں اپنی اداکاری سے توجہ حاصل کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار سے متعلق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بتایا کہ اکشے کھنہ اس کردار کیلئے پہلی پسند نہیں تھے ۔
ان سے قبل 2 سے 3 بڑے اداکاروں نے یہ کردار کرنے سے انکار کر دیا تھا، ان اداکاروں کو فلم کی بڑی کاسٹ اور ہدایتکار آدتیہ دھر کے طویل وقفے کے بعد فلم بنانے پر تحفظات تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جب اکشے کھنہ کو ولن کا کردار آفر کیا گیا تو ان کا پہلا ردعمل بھی انکار کا تھا تاہم کہانی سننے کے 5منٹ بعد ہی اکشے کھنہ کا ارادہ بدل گیا اور انہوں نے اسی روز فلم کیلئے ہاں کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments