ہندو انتہا پسند تنظیم کا دباؤ ، عمر خالد پربنی دستاویزی فلم کی نمائش منسوخ

ہندو انتہا پسند تنظیم کا دباؤ ، عمر خالد پربنی دستاویزی فلم کی نمائش منسوخ

بنگلورو(شوبزڈیسک)بنگلورو کی نیشنل لاسکول آف انڈیا یونیورسٹی میں جیل میں نظربند طالب علم رہنماعمر خالد پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کی نمائش راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے دباؤ پر منسوخ کر دی گئی ۔

 فلم ساز للت وچھانی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی دستاویزی فلم’’قیدی نمبر626710 حاضر ہے ‘‘کی نمائش نیشنل لا سکول آف انڈیا یونیورسٹی کی طلبہ تنظیم لا اینڈ سوسائٹی کمیٹی کی جانب سے کی جانی تھی۔اے بی وی پی کے احتجاج کے بعد نمائش انتظامی اور سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ملتوی کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...