فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی کامیابی نے کرن جوہر کو مشکلات سے نکال دیا
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے نے ناصرف میرے فلمی کیریئر کو بدل دیا بلکہ مشکل حالات میں میرے خاندان کیلئے بھی اہم ثابت ہوئی۔
مراکش فلم فیسٹیول کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا ہے کہ انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا جس کے باعث میں لندن چلا گیا۔فلم ریلیز ہونے کے 5دن بعد میں آدیتہ چوپڑا سے ملا اوربتایا کہ میں والدین کیلئے گھر خریدنا چاہتاہوں تواس نے مجھے کہا کہ اپنی پسند کا کوئی بھی گھر خرید لو کیونکہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments