شروتی ہاسن کو شادی کے بعد خودمختاری کھونے کا خوف

شروتی ہاسن کو شادی کے بعد خودمختاری کھونے کا خوف

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے 40 سال کی عمر میں قدم رکھنے کے بعد شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شادی کے بعد اپنی خود مختاری کھونے کا خوف ہے ۔

شروتی ہاسن نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے قانونی بندھن کے ساتھ اپنی شناخت جوڑنے سے متعلق ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ۔اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ معاملات میں بہت روایتی جبکہ بعض دیگر معاملات میں اپنے اندازِ فکر کے حوالے سے قدامت پسند ہوں لیکن ان خیالات کے پیچھے کسی کا دباؤ نہیں بلکہ میری اپنی سوچ ہے ۔شروتی ہاسن کے مطابق شادی کیلئے کاغذی کارروائی، بھاری اخراجات اور دکھاوے کا تصور مجھے پریشان کرتا ہے ، میں اس بات کو پسند کرتی ہوں کہ میں اور میرا ساتھی کسی کاغذی دستاویز کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ایک دوسرے کا انتخاب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...