گووندا سے آج بھی سچی جذباتی وابستگی شادی پر پچھتاوا نہیں:سنیتا آہوجا

گووندا سے آج بھی سچی جذباتی وابستگی شادی پر پچھتاوا نہیں:سنیتا آہوجا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہاہے کہ انہوں نے گووندا سے اس وقت محبت کی تھی جب ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔

انہیں گووندا سے شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں اور وہ آج بھی ان سے سچی جذباتی وابستگی رکھتی ہیں۔سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں کہااکہ وہ آسانی سے معاف نہیں کرتی ہیں اور بار بار مواقع دینا ان کی فطرت میں نہیں۔ جو مرد عورت کی عزت نہیں کرتا وہ اس کے ساتھ رہنے کا حقدار نہیں ہے اور اگر کوئی اچھی عورت کی قدر نہیں کرتا تو یہ اس کا اپنا نقصان ہے ۔میرے گووندا سے اختلافات اصولی ہیں اور حل طلب ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...