احمد علی بٹ نانی نور جہاں کو خراجِ تحسین نہ ملنے پر مایوس،حکومت سے گلہ

احمد علی بٹ نانی نور جہاں کو خراجِ تحسین  نہ ملنے پر مایوس،حکومت سے گلہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار، میزبان اور ریپر احمد علی بٹ نے اپنی نانی ملکہ ترنم نور جہاں کی100 ویں سالگرہ پر انہیں سرکاری سطح پر خراجِ تحسین نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔۔۔

نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے نواسے احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو پی ٹی وی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نہ ہی لبرٹی چوک پر ان کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ۔ نور جہاں قومی اور حکومتی سطح پر اس سے کہیں زیادہ خراجِ تحسین کی مستحق تھیں تاہم حکومت ان کی زندگی کے اس اہم سنگِ میل کو مکمل طور پر بھول گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...