ٹام کروز کی فلم ’’ڈگر‘‘کا پریمیئر ،شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی شرکت
لندن (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ’’ڈگر ‘‘کا شاندار پریمیئر لندن کے لیسٹر سکوائر میں ہوا،اس موقع پر برطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ٹام کروز نے شہزادی کیٹ سے ملاقات کی۔۔۔
اور بلیک کارپٹ پر ان سے گفتگو بھی کی جبکہ شہزادہ ولیم نے ٹام کروز سے ان کی نئی فلم کی کامیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سابق انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی اپنے بیٹوں کے ہمراہ ٹام کروز کی فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئے ۔فلم ‘ڈگر’ 2 اکتوبر کو امریکا اور برطانیہ کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments