بیٹی کا جنازہ اٹھانے سے بہتروالدین سرجھکائیں:حراخان
لاہور(شوبز ڈیسک)صبا فیصل کے طلاق سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ حرا خان نے کہاہے کہ بیٹیوں کے جنازے اٹھانے سے بہتر ہے کہ والدین اپنے سر جھکا لیں۔۔۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہتی ہوں کہ’’صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے ‘‘۔اداکارہ زویا ناصر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے کہ یہ کتنا خطرناک اور پیچیدہ بیانیہ ہے ۔حرا خان اور زویا ناصر کا یہ ردِعمل اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا جس میں صبا فیصل نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے طلاق کو پورے خاندان کیلئے تکلیف دہ واقعہ سمجھا جاتا تھا ، بیٹی کی شادی ختم ہونے پر والد بھی شدید شرمندگی محسوس کرتے تھے اور اب سب معمول ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments