حرامانی نے شوہر مانی کو اپنا واحد دوست قرار دے دیا
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور جھگڑا معمول کی بات ہیں تاہم شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی بڑی وجہ ہے ۔۔۔
حرامانی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایسا نہیں کہ میں اور مانی آپس میں لڑتے نہیں بلکہ دونوں کے درمیان شدید جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان ایک عام لڑائی ہوتی ہے جبکہ کبھی کبھار بات جارحانہ جھگڑے تک بھی پہنچ جاتی ہے ۔میں اور مانی دن میں کئی مرتبہ لڑتے ہیں لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میرا شوہر ہی میرا دوست بن جائے گا۔ا نہوں نے کہاکہ میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں،میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے تاہم میں اپنے شوہر سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں یہا ں تک کہ لڑائی میں بات چیت بند نہیں ہوتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments