ہیرو کی بیوی نے ایک بڑی فلم سے نکلو ادیا :تاپسی پنو

ہیرو کی بیوی نے ایک بڑی فلم سے نکلو ادیا :تاپسی پنو

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے ایک مرتبہ فلم سے اس لئے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہیرو کی بیوی کو مجھ سے مسئلہ تھا۔

 تاپسی پنو نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ ڈائریکٹرز اور ہیرو کے اثر و رسوخ کے حوالے سے ایک تلخ حقیقت کا انکشاف کیا ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران تاپسی پنونے بتایا کہ انہیں اپنے کیریئر میں کئی بار فلموں سے سائیڈ لائن کیا گیا لیکن سب سے مضحکہ خیز اور بدترین وجہ وہ تھی جب انہیں ایک بڑی فلم سے صرف اس لئے ہٹا دیا گیا کیونکہ ہیرو کی اہلیہ ان کی کاسٹنگ سے خوش نہیں تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں بعض اوقات آپ کی قابلیت، لک اور محنت کے بجائے ذاتی پسند ناپسند اور اندرونی تعلقات کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں جو نئے فنکاروں کے ساتھ شدید زیادتی ہے ،اس کے تدارک کیلئے لازمی آواز اٹھانا ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...