ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حالیہ فضائی پابندیوں کے جواب میں ایران فوجی کارروائی کے ذریعے جوابی ردعمل دینے جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر قانونی طور پر عائد کی گئی فضائی پابندیوں کو ختم کرانے کیلئے متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں۔
جاری بیان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو مخصوص ہوائی اڈوں کے خلاف مختلف غیر فوجی جوابی اقدامات اختیار کیے جا سکتے ہیں، تاہم امید ہے کہ صورتحال کو اس مقام تک پہنچنے کی نوبت نہیں آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments