تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار
آستانہ:(دنیا نیوز) قازقستان میں بحیرۂ کیسپین کے ساحل پر خراب موسم کے دوران بحری تربیتی مشق کے دوران حادثے میں 14 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب بحریہ کے اہلکار خراب موسمی حالات کے باوجود تربیتی مشق میں مصروف تھے، حادثے کے بعد قازقستان کی وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار افسران میں بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں، پانچوں افسران کو مبینہ غفلت اور جہاز رانی کے قوانین کی خلاف ورزی کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں اور حادثے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ قازقستان کی بحریہ میں تقریباً 3 ہزار اہلکار شامل ہیں اور اس کی تعیناتی بحیرۂ کیسپین میں ہے، قازق بحریہ خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی سکیورٹی سمیت دیگر بحری ذمہ داریاں انجام دیتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments