راولپنڈی میں کئی روز سے بند ہوٹلز کھولنے کی اجازت، لوکل ٹرانسپورٹ سروس بحال

راولپنڈی:(دنیا نیوز) دھرنا کی کال کے باعث راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں کئی روز سے بند ہوٹلز کھولنے کی اجازت اور میٹرو، گرین بس اور بلیو بس سروس بھی بحال کردی گئی۔

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں سیکیورٹی اقدامات کے تحت کئی روز سے بند ہوٹلز کھولنے کی اجازت دے دی گئی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں واقع ہوٹلز کو 2 اکتوبر تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مری روڈ فیض آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات بدستور برقرار ہیں اور بعض مقامات پر کینٹینرز تاحال موجود ہیں، تاہم تمام راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

فیض آباد کے بس اڈے بھی کھلے رہے، تاہم بین الصوبائی ٹرانسپورٹ محدود رہنے کے باعث کئی روز تک علاقے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں، ہوٹلز کی بندش اور ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث فیض آباد میں کاروباری سرگرمیوں میں کمی دیکھی گئی اور علاقہ نسبتاً ویران رہا۔

ہوٹلز کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد فیض آباد میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، دوسری جانب راولپنڈی کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے جب کہ میٹرو بس سروس کے ساتھ گرین بس اور بلیو بس سروس بھی بحال رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...