حکومت تحریک انصاف کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے: شیر افضل مروت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیر افضل مروت نے کہا کہ پس پردہ مذاکرات تو تحریک انصاف کے ساتھ تین سالوں سے چل رہے ہیں، حکومت تحریک انصاف کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، حکومتی وزرا کے بیانات کھلا چیلنج ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لانگ مارچ چلنے سے پہلے ہی اتنا لانگ ہوگیا، وزیراعلیٰ اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بیک فٹ پر اور حکومت کھل کر سٹروک کھیل رہی ہے، تحریک انصاف کا واحد قلعہ خیبرپختونخوا ہے، مقتدرہ اور حکومت تحریک انصاف کو قلعہ سے محروم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں گورنر راج کا حامی نہیں ہوں، یہ سیاسی شہید ہوجائیں گے، خیبرپختونخوا کے وزرا کو اٹھانے سے پہلے بہت غصہ پایا جارہا ہے، گورنر راج لگنے سے مزید نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی صحیح ہدایات پارٹی تک نہیں پہنچائی جارہیں، جب تک مرکزی لیڈرشپ کی بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کی چوائس ہیں، پارٹی میں بانی کی چوائس کو پذیرائی نہیں ملتی، میرا خیال ہے مارچ سے پہلے ان کا اپنا مارچ شروع ہوچکا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے حکومتی تبدیلی کا کوئی طریقہ نکل آئے گا، بانی پی ٹی آئی نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی، رانگ نمبر ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت نے جتنے کنٹینرز لگائے، یہ کوئی نارمل رویہ نہیں تھا، حکومت نے پینک کا مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments