بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کے گھر پر حملہ کر دیا، امن فورس نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 13 دہشت گرد مار دیئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے آبائی ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، وڈیرہ ہدایت شمبھانی کی زیر نگرانی بگٹی امن فورس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا۔

قبائلی ذرائع کے مطابق شہید فضل خان سب ڈویژن میں گزشتہ شب سے فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا، دہشت گردوں کی جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، تعاقب کرکے 13 دہشت گرد مار دیئے گئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن فورس کے ایک جوان شہید اور تین جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

قبائلی ذرائع کے مطابق بگٹی امن فورس کے جوانوں کی بہادرانہ فوری رد عمل سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، بگٹی امن فورس کا دلیرانہ اقدام حکومت بلوچستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور عوامی تائید کا مظہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...