چینی گلوکار لیو ہوان 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

چینی گلوکار لیو ہوان 63 برس  کی عمر میں انتقال کرگئے

بیجنگ (اے پی پی)چین کے گلوکار اور موسیقار لیو ہوان بیماری کے باعث شنگھائی میں 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

بیجنگ کی یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس نے ہفتہ کو جاری تعزیتی اعلامیہ میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لیو ہوان نے 1991 سے یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دئیے اور 2023 میں ریٹائر ہوئے ۔ وہ موسیقی کی تعلیم اور مغربی موسیقی کی تاریخ کے ماہر تھے ۔اگست 1963 میں شمالی چین کے شہر تیانجن میں پیدا ہونیوالے لیو ہوان نے بیجنگ کی یونیورسٹی آف انٹرنیشنل ریلیشنز سے فرانسیسی ادب میں ڈگری حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...