جنگیں بیوقوفی،مقصدہتھیاربناکرپیسے کمانا:سلویسٹرسٹالون
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے سپر سٹار سلویسٹر سٹالون نے جنگوں کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا مقصد جنگی اداروں اور ہتھیار بنانے والوں کے لئے بھاری رقم کمانا ہے ۔
نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں 80 سالہ سلویسٹر سٹالون نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ تمام جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگیں دونوں فریقوں کو تباہ کرتی ہیں، نوجوان فوجی جنگ میں اپنی جانیں اور جسم گنواتے ہیں۔اگر آپ پر حملہ ہو رہا ہو تو یقیناً آپ کو اپنا دفاع کرنا چاہئے ، میں ابھی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن جنگوں کے نتیجے میں ایک خوفناک تاریخ جنم لیتی ہے ، دشمنیاں نسلوں تک قائم رہتی ہیں، ملک تباہ ہو جاتے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب میں جنگ کا بہت پُرجوش حامی تھا، حقیقت میں یہ میری نادانی تھی، جنگ میں کوئی شان یا بہادری نہیں ہوتی، بالکل بھی نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments