ماور ا حسین کی سالگرہ ،مہمان صرف شوہر،تصاویر وائرل

ماور ا حسین کی سالگرہ ،مہمان صرف شوہر،تصاویر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ ماورا حسین نے اس بار اپنی سالگرہ شوہر امیر گیلانی کے ساتھ سادگی سے منائی، جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ماورا نے سالگرہ کے موقع پر لائٹ بے بی پنک رنگ کا فراک پہنا جبکہ امیر گیلانی نیلے رنگ کی شرٹ میں نظر آئے ۔ تصاویر میں اداکارہ مختلف برتھ ڈے پروپس کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دیں۔اداکارہ کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں جبکہ مایا علی اور درِفشاں سلیم سمیت ساتھی اداکاروں نے بھی جوڑے کیلئے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سالگرہ کی سادہ تقریب میں میاں بیوی کی شرکت کو سراہا اور جوڑے کیلئے اپنی نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرنے کیساتھ تبصرے بھی کرڈالے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...