انوشکا شرما کے صرف ایک آرڈر سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل گئی
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے لاکھوں کے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل کر رکھ دی۔
ممبئی ریسٹورنٹ دہلی سےکو دو بھائیوں جسپال سنگھ اور مہندر سنگھ نے اکتوبر 2021 میں کھولا اور حالات کے باعث وہ قرض میں ڈوب گئے ،انوشکا شرما نے 2022میں اس ریسٹورنٹ پر آرڈر کر کے 2 پلیٹ چھولے بھٹورے گھر پر منگوائے اورسوشل میڈیا پران کی تعریف کردی۔جسپال سنگھ نے بتایا کہ اس کے محض آدھے گھنٹے میں ریسٹورنٹ پرلوگوں کا بڑاہجوم جمع ہوگیا،پھرترقی شروع ہوئی اور اب ہماری ممبئی میں 4 برانچز ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments