ٹیلرسوئفٹ سب سے زیادہ 31وی ایم ایز ایوارڈ جیتنے والی فنکارہ
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ٹیلر سوئفٹ ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز (وی ایم ایز)کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ فنکار بن گئیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال پہلی بار دئیے جانیوالاآرٹسٹ ڈائریکٹر آنرز کا ایوارڈ حاصل کیا، اس اعزاز کیساتھ انکے وی ایم ایز ایوارڈز کی تعداد 31 ہو گئی جبکہ اس سے قبل وہ بیونسے کے ساتھ 30، 30 ایوارڈز کے ساتھ مشترکہ طور پر سرِفہرست تھیں۔آرٹسٹ ڈائریکٹر آنرز ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کیمرے کے پیچھے اپنے کام کے ذریعے میوزک ویڈیوز کے امکانات کو وسعت دینے اور بصری کہانی سنانے کے فن کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا ہو۔ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ گزشتہ 20 برس سے میوزک ویڈیوزتیارکررہی ہوں ، 60 میوزک ویڈیوز میں کام کر چکی ہوں، جن میں سے 18 کی تحریر اور ہدایت کاری بھی خود کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments